معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 17505
ایک ہندوستانی جو بیرون
ملک میں کام کررہاہے اور اس کو وہاں پر فیملی رکھنے کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ اور وہ
مالی اعتبار سے اس حالت میں نہیں ہے کہ وہ اپنی فیملی کو خلیج ملک میں اپنے ساتھ
رکھ سکے، تو کیا اس کی وجہ سے اس کی شادی کرنے میں ہچکچاہٹ درست ہے کیوں کہ اس کو
اس بات کا ڈر ہے کہ بیوی کو تین چار ماہ تک اپنے وطن میں تنہا چھوڑنے کی وجہ سے وہ
آخرت میں جواب دہ ہوگا۔ برائے کرم اس بارے میں شریعت کی روشنی میں جواب عنایت
فرماویں کیوں اس کی عمرزیادہ ہورہی ہے۔

جواب نمبر: 17505
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):2099=1673-11/1430
چار ماہ یا اس سے زیادہ مدت تک بیوی سے علاحدہ دور رہنا اچھا نہیں ہے، ہاں بیوی بخوشی اجازت دیدے اور شوہر کو بھی ہرطرح سے اطمینان ہو تو گنجائش ہے۔ آپ اپنے حالات پر غور کرلیں، بہتر یہی ہے کہ بیوی کو ساتھ رکھنے کا انتظام کرنے کے بعد ہی شادی کریں۔ کیونکہ شادی کے بعد طویل جدائی اور لمبی دوری سے بسا اوقات اور بھی کچھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جو ماحول کے اثر سے ہوتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند