• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 1723

    عنوان: میں دینی و دنیا وی دونوں تعلیم ایک ساتھ حاصل کرنا چاہتی ہوں ،مثلا بی ایڈ اور عالمہ کا کورس، کیا میرا یہ خیال درست ہے؟

    سوال:

    میرا بی اے کا رزلٹ آنے والا ہے ، دعا کی درخواست ہے ۔ میں بی اے کے فارم میں اور یونیورسٹی کے فارم میں اپنی پرانی تصویریں (جب پردہ نہیں کرتی تھی) لگائی تھی مگر اب میں بی ایڈ کرناچاہتی ہوں جس کے فارم پر تصویر لگانا ضروری ہے، براہ مہربانی مشورہ سے نوازیں کہ آیا بے پردگی والی تصویرلگا ؤں یا چہرہ کے علاوہ تمام اعضاء مستور کرکے نئی تصویر کھینچواؤں اور تصویر لگاؤں؟ دل نہیں مانتاہے، کیوں کہ پاکستان میں تصویر مرد اتارتے ہیں۔ نیز میں دینی و دنیا وی دونوں تعلیم ایک ساتھ حاصل کرنا چاہتی ہوں ،مثلا بی ایڈ اور عالمہ کا کورس، کیا میرا یہ خیال درست ہے؟

    جواب نمبر: 1723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1463/ ھ= 1144/ ھ

     

    اگر قانونی مجبوری ہے اور کوئی مفر نہیں تو نئی تصویر کھنچواکر لگادیں، اگر نئی تصویر مرد ہی سے اتروانا ناگزیر ہو تو مجبوراً اپنی پوری حفاظت رکھتے ہوئے اس کو بھی برداشت کرلینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند