• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 172039

    عنوان: دو بچوں كے بعد عورت كی كمزوری كی وجہ سے نسبندی كرانا؟

    سوال: میری بیوی حاملا ہے اور پہلا بچا اوپریسن سے ہوا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اوپریسن سے تین بچے ہی ہو سکتا ہے اور میری بیوی بہت کمزور ہے تو کیا دو بچے ہونے کے بعد نسبندی کرانے کی گنجائش ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1118-973/D=11/1440

    نسبندی کرانا جس میں قوت تولید ہمیشہ کے لئے ختم کردی جاتی ہے جائز نہیں جو اندیشہ آپ کے پیش نظر ہے اس سے بچنے کے لئے عارضی طور پر مانع حمل تدبیر اختیار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند