• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17186

    عنوان:

    میرا نام محمد وسیم ہے۔ مفتی صاحب میرا ایک مسئلہ ہے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے اس مسئلہ کا حل بتادیجئے۔ میری بچپن میں ایک لڑکی کے ساتھ منگنی ہوگئی تھی اور ابھی ہمارے گھر والوں کو نومبر2010کو نکاح کا ارادہ ہے۔ لیکن ایک بات یہ ہے کہ جس لڑکی سے میرا نکاح ہونے والا ہے وہ مجھے بولی کہ میں شادی کے بعد تمہارے گھر والوں کے ساتھ نہیں رہوں گی، ہم الگ ہو جائیں گے۔ لیکن میں اپنے گھر والوں کے بغیر نہیں رہ سکتا، او رمیں اس لڑکی کو بھی پسند کرتاہوں۔ آپ مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں اس بارے میں؟ میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانتی۔ اب میں کیاکروں؟ برائے کرم اس کا کوئی حل بتادیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2044=1625-11/1430

    کسی تکلیف کی بنا پر لڑکی شوہر کے والدین سے جدا رہنے کا مطالبہ کرسکتی ہے، پس اگر آپ کو اندازہ ہے کہ آپ والدین سے علاحدہ رہنے میں دشواری محسوس کریں گے یا والدین کو ناگواری ہوگی جو آئندہ آپ کے لیے باعث کلفت بن جائے گی، ایسی شکل میں آپ والدین سے لڑکی کی خواہش ظاہر کردیں تاکہ اگر وہ چاہیں گے تو لڑکی کے والدین سے اس سلسلہ میں بات چیت کرلیں یا پھر آپ خاندان کے کسی خیرخواہ سے مشورہ کریں کہ آپ کے گھریلو ماحول کے لحاظ سے یہ رشتہ مناسب ہوگا یا نہیں؟ کیونکہ لڑکی بہت بے باک معلوم ہوتی ہے، جس نے قبل از وقت ہی ایسی بات کہہ دی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند