• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 169288

    عنوان: حیض کے دنوں میں بدن کے کن حصوں سے استمتاع ممنوع ہے؟

    سوال: جیسا کہ حیض کے دنوں میں مباشرت منع ہے ، لیکن اگر بیوی کو بغیر لباس دیکھیں مگر ہمبستری نہ کریں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 169288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 713-630/M=07/1440

     

    حالت حیض میں بیوی کے ناف سے گھٹنے تک کے حصہٴ بدن سے بلا حائل استمتاع درست نہیں ہے اتنے حصے کو برہنہ (بغیر لباس) دیکھنے سے بھی بچنا چاہئے یہ بھی ممنوع ہے۔ ․․․․․․ یجتنب الرجل من الحائض ما تحت الإزار عند الإمام وقال محمد یجتنب شعار الدم یعنی الجماع فقط ثم اختلفوا فی تفسیر قول الإمام: قیل لایباح الاستمتاع من النظر ونحوہ بما دون السرة إلی الرکبة ویباح ما وراء ہ وقیل یباح مع الإزار اھ ولا یخفی أن الأول صریح فی عدم حل النظر إلی ما تحت الإزار والثانی قریب منہ ، ولیس بعد النقل إلا الرجوع إلیہ ، فافہم (شامی: ۱/۴۲۲، اشرفی دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند