• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 167382

    عنوان: حضرت حمل روکنے کا جائز طریقہ كیا ہے؟

    سوال: حضرت حمل روکنے کا جائز طریقہ بتا دیجئے ۔

    جواب نمبر: 167382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-365/M=04/1440

    عورت کی صحت اگر بہت کمزور ہو، حمل و وضع کی تکلیف برداشت نہ کرسکتی ہو یا ولادت کی صورت میں زچہ یا بچہ کی جان کو خطرہ لاحق ہو یا شیرخوار بچہ گود میں ہو اور استقرار حمل کی صورت میں ماں کا دودھ بند ہو جانے کی وجہ سے اس بچے کی جان کا خطرہ ہو اِن اعذار کی بنا پر عارضی طور پر حمل کو روکنے کے لئے مانع حمل گولیاں یا گنڈوم وغیرہ استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ حمل کو روکنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے دائمی طور پر قوت تولید ختم ہو جائے یہ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند