• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166148

    عنوان: عارضی مانع حمل تدبیر اختیار کرنا

    سوال: کیا میں حمل کو روکنے کے لیے برتھ کنٹرول ٹیبلیٹ لے سکتاہوں ؟ کیوں کہ میر ی پہلی بچی ڈیڑھ سال کی ہے اور آپریشن سے ہوئی ہے، نیز آپریشن کی سلائی کے کھلنے کا اندیشہ ہے،اس لیے ہم ابھی دوسرے بچے کے بارے نہیں سوچ رہے ہیں، تو کیا یہ گنا ہ ہے؟

    جواب نمبر: 166148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 219-175/H=2/1440

    اِس طرح کی کی مجبوری میں اگر مناسب مدت تک حمل نہ ٹھہرنے کی کوئی مناسب تدبیر (ٹیبلیٹ لینا وغیرہ) اختیار کرلی جائے تو اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں بلکہ گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند