• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165812

    عنوان: حیض سے پہلے جن ایام میں سفیدی نكلتی ہے كیا ان دنوں مباشرت كرسكتے ہیں؟

    سوال: الف۔ حیض شروع ہونے سے دو یا تین دن پہلے زوجہ کے مقام خاص سے نیم شفاف دکھنے والی رطوبت اگر خارج ہوتی ہو تو کیا ان ایام میں مباشرت کرنا جائز ہوگا؟ ب۔ حیض ابھی شروع نہیں ہوا ہو لیکن زوجہ کی سابقہ عادت کی روشنی میں اس بات کا امکان ہو کہ کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے تو کیا ایسی صورت میں مباشرت کرنا جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 165812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:157-152/L=2/1440

    اگرحیض سے پہلے نکلنے والی رطوبت خالص سفید نہیں ہے بلکہ مٹیالے کلر کی ہے تو وہ حیض ہے ،اور حیض کی حالت میں بیوی سے صحبت کرنا یا ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصے سے بلا حائل استمتاع جائز نہیں۔وماتراہ من لون ککدرة وترابیة فی مدتہ المعتادة سوی بیاض خالص․․․فیہا حیض․(الدرالمختار:۱/۴۸۳ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند