• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165769

    عنوان: عورت کا شوہر وغیرہ کی بات نہ ماننا

    سوال: میرا ایک دوست ہے ان کی بیوی ان کا کہا نہ مانتی ہے اور نہ وہ شوہر کے گھروالے سے کسی بھی شخص سے بن کر رکھتی ہے کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 165769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:85-53/N=2/1440

     آپ کے دوست کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو نرمی ومحبت کے ساتھ سمجھاتا رہے اور اپنے اخلاق سے اسے فرماں بردار کرنے کی کوشش کرے، اور اگر کبھی حالات کو دیکھ کر کچھ غصہ گرمی بھی کردیا کرے تو اس میں بھی کچھ حرج نہیں؛ البتہ ہر وقت یا بہت زیادہ سختی مناسب نہیں۔ اور اللہ تعالی سے اس کے لیے دعا بھی کرے۔ اور میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اسے اس کا شوہر کا ہم مزاج اور مطیع وفرماں بردار بنائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند