• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165705

    عنوان: کیا شوہر کے مرنے کے بعد عدت ہر عمر میں ضروری ہے؟

    سوال: کیا شوہر کے مرنے کے بعد عدت ہر عمر میں ضروری ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 165705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 170-128/B=2/1440

    جی ہاں عدت وفات ہر عمر میں ضروری ہے قرآن میں اللہ تعالی کا حکم موجود ہے اللہ کے حکم کی تعمیل میں ایسا کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند