معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 16505
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام کہ زید نے اپنی بیٹی سلمہ کو عمرکو نکاح شرعی پر دیا ہے اب
عمر مر گیا او رسلمہ بھی مرگئی ۔ کیا اس کی اولاد کا نان و نفقہ زید پر ہے؟
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام کہ زید نے اپنی بیٹی سلمہ کو عمرکو نکاح شرعی پر دیا ہے اب
عمر مر گیا او رسلمہ بھی مرگئی ۔ کیا اس کی اولاد کا نان و نفقہ زید پر ہے؟
جواب نمبر: 1650531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1651=1499-11/1430
عمر کے باپ پر یا اس کے بھائی پر ہے۔ اگر کوئی نہیں ہے، تو پھر نانا کے اوپر ہے، بشرطیکہ اولاد چھوٹی ہو، اور اگر اولاد بالغ ہوچکی ہے تو اسے خود کماکر اپنے اور اپنے بھائی بہنوں کا انتظام کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
امتحان کے دنوں میں طالبات قرآن کس طرح پڑھیں؟
ظہر کے آخری وقت میں حیض آگیا، اس نے نماز نہیں پڑھی تھی تو کیا اس کو قضا کرنا ضروری ہے؟
5573 مناظرچاچی، ممانی اور بڑی امی سے پردے كا كیا حكم ہے؟
5859 مناظرمیرا
نام محمد وسیم ہے۔ مفتی صاحب میرا ایک مسئلہ ہے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے
اس مسئلہ کا حل بتادیجئے۔ میری بچپن میں ایک لڑکی کے ساتھ منگنی ہوگئی تھی اور
ابھی ہمارے گھر والوں کو نومبر2010کو نکاح کا ارادہ ہے۔ لیکن ایک بات یہ ہے کہ جس
لڑکی سے میرا نکاح ہونے والا ہے وہ مجھے بولی کہ میں شادی کے بعد تمہارے گھر والوں
کے ساتھ نہیں رہوں گی، ہم الگ ہو جائیں گے۔ لیکن میں اپنے گھر والوں کے بغیر نہیں
رہ سکتا، او رمیں اس لڑکی کو بھی پسند کرتاہوں۔ آپ مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ
میں کیا کروں اس بارے میں؟ میں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانتی۔
اب میں کیاکروں؟ برائے کرم اس کا کوئی حل بتادیجئے۔
ایک
لڑکے نے نکاح کیا باوجود اس کے کہ اس کو معلوم تھا کہ وہ نامرد ہے۔اس کی آواز اور
رویہ بھی اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ وہ معمول کے مطابق نہیں تھا۔اس نے دلہن کو
تقریباً تین مہینہ تک رکھا۔نیز اس نے اپنی بیوی کو مجبور کیا کہ وہ کسی سے نہ کہے،
بیوی کو قسم بھی دی گئی تھی۔شادی کی رات کو وہ ناکام رہا۔ نکاح کے دو مہینہ کے بعد
اس نے اپنی بیوی کو ٹارچر کیا، اس کو مارا، ہر ظلم شوہر نے کیا۔بیوی اپنے والد کے
گھر آگئی۔ وہ اپنی بیوی کو بہت ساری چیزوں کے لیے لعن طعن کرتاہے۔ وہ پنچایت کے ہر
ایک فیصلہ کا انکار کرتا ہے۔ تین سال کے بعد اس نے اپنی بیوی کو رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ
سے طلاق دے دیا۔اس کے ذریعہ سے طلاق کی تصدیق کردی گئی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا
لڑکی معصوم ہے؟ کیا ہم اس سے شادی کے تمام اخراجات کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟ کیا ہم
جہیز کی قیمت کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیوں کہ اس کا تمام جہیز اس کی سسرال والوں نے
استعمال کیا ۔ شریعت اس پر کوئی جرمانہ عائد کرسکتی ہے؟ کیا سابق شوہر کی طرف سے
مطلقہ عورت کو کوئی معاوضہ دیا جائے گا؟
کیا ایک عورت دوسری عورت کے سامنے اپنا ستر کھول سکتی ہے؟
10376 مناظرشریعت میں بچہ لڑکا یا لڑکی کو دودھ پلانے
کی زیادہ سے زیادہ کتنی مدت ہے؟ کسی نے مجھے بتایا کہ لڑکی کی زیادہ سے زیادہ مدت
ایک سال نومہینہ تک ہے او رلڑکے کی دو سال ہے۔ میری لڑکی سترہ مہینہ کی ہے اور اب
بھی ماں کا دودھ پیتی ہے۔ شریعت اسلامی کے مطابق کتنی مدت تک میری بیوی کو اس کو
دودھ پلانے کی اجازت ہے؟