• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164704

    عنوان: ٹرانسپلانٹ كے ذریعہ اولاد حاصل كرنا؟

    سوال: ایک خاتون ہے ، اس کی شادی ہوگئی ہے، اس انڈا نہ بننے کی وجہ سے اولاد نہیں پیدا ہورہی ہے تو اس کے شوہر اس کو طلاق دینے کے لیے کہہ رہے ہیں، اس لیے وہ جاننا چاہ رہی ہے کہ اس کی بہن کا انڈا ٹرانسپلانٹ(لگانا) کرکے اپنے شوہر سے ہمبستر ے تو حمل ٹھہرسکتاہے تو کیا اس حالت میں ٹرانسپلانٹ کرانا جائز ہے ؟ آپ ہمیں اس کا جواب جلد دیں ، کیوں کہ اس کو کبھی کبھی طلاق ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 164704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1399-1275/M=12/1439

    حصول اولاد کے لئے مذکورہ طریقہ اختیار کرنا جائز نہیں، انڈا نہ بننے کی وجہ سے استقرار حمل نہیں ہو پارہا ہے تو اس کے لئے کسی ماہر حکیم سے رجوع کیا جائے جائز طریقے پر دوا علاج کرنے میں حرج نہیں، اور مذکورہ خاتون کے شوہر کو یہ بات سمجھائی جائے کہ اولاد کا ہونا یا نہ ہونا یہ اللہ کی چاہت و مشیت پر موقوف ہے۔ بعض مرتبہ شوہر بیوی میں سے کسی کے مادہ منویہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی اس کے باوجود اولاد نہیں ہوتی، اللہ جسے چاہتا ہے اولاد دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عقیم (بانجھ ) رکھتا ہے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دینا انتہائی جہالت کی بات ہے، شوہر کو ایسا ہرگز نہ کہنا چاہئے۔ اللہ سے اولاد کی دعا کرنی چاہئے اور حصول اولاد کے لئے جائز اسباب و تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند