• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164458

    عنوان: ایام میں ہم بستری کا حکم

    سوال: ایک خاتون کا شوہر شرابی کبابی ہے اور اکثر شراب کے نشے میں مجامعت کرتا ہے اور مخصوص ایام میں بھی باز نہیں آتا،زبردستی کرتا ہے ، اس صورت میں خاتون کے لیے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 164458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1394/D=12/1439

    بیوی کے ایام مخصوص میں ہمبستری کرنا حرام ہے، قرآن پاک میں اس کی حرمت وارد ہوئی ہے۔ شوہر جب ہوش میں ہو تو اسے اس حالت کا حکم بتلادیا جائے اور اسے حرام کے ارتکاب سے روکا جائے۔ اور جب نشہ کی حالت میں وہ زبردستی کرے تو عورت ہرطرح کوشش کرے کہ شوہر یہ حرکت نہ کرسکے۔ خود ہی بچے اور شوہر کو بچانے کی کوشش نشہ اور غیر نشہ ہردوحالت میں کرتی رہے، جو ہوچکا اس کے لیے توبہ استغفار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند