• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164351

    عنوان: ٹی وی پر عورتوں کو علماء کے بیان کی ویڈیو دیکھنا ؟

    سوال: کیا عورتیں اپنی اصلاح کی نیت سے نامحرم علماء کرام کے بیانات ٹی وی یا موبائل پر دیکھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 164351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1451-1381/H=1/1440

    مستند و معتبر علماء کرام کے بیانات تو براہِ راست یا موبائل وغیرہ میں بھری ہوئی آواز کو سن لینا تو جائز ہے مگر نامحرم علماءِ کرام کی چلتی پھرتی یا ساکن تصاویر کا دیکھنا تو جائز نہیں بلکہ گناہ ہے کیونکہ اس میں شہوت کا اندیشہ ہے۔ اس گناہ کی اصلاح نامحرم علماءِ کرام کی تصاویر دیکھ کر ہرگز نہ ہوگی بلکہ اور بہت سے مفاسد و خرابی بسیار میں اضافہ کا قوی اندیشہ ہے ٹی وی او رموبائل میں تصاویر کے ساتھ بیانات عامةً آنکھ کان اور دلوں کے تعیش کا ذریعہ ہو گئے ہیں ایسی صورت میں اصلاح کی توقع بہت مشکل ہے پس بالخصوص عورتوں کو تو اس بلاءِ عظیم سے کوسوں دور رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند