• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164110

    عنوان: كیا عورت مردوں كے پیچھے جماعت كی نماز میں شریك ہوسكتی ہے؟

    سوال: اگر عورت گھر میں مردوں کے پیچھے نماز کی جماعت میں شرکت کرنا چاہے، کیا یہ اس كے لیے جائز ہو گی؟

    جواب نمبر: 164110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1280-1014/B=12/1439

    اگر بیوی ،ماں، بیٹی، بہن، بھتیجی، بھانجی ہے اور وہ مرد کے پیچھے رہ کرکے جماعت سے نماز پڑھ لیں تو ان عورتوں کی نماز درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند