• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 163926

    عنوان: ماہواری کے اختتام پر پاکی کا تعیین

    سوال: ایک عورت کو رواں ماہ کی اول تاریخ کو فجر نماز ادا کرنے کے بعد خون آنا شروع ہوا..مذکورہ خاتون کو دس روز خون آتا ہے ،مذکورہ عورت کس دن اور کس وقت پر غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کرے گی؟

    جواب نمبر: 163926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1199-971/B=11/1439

    ایسی عورت گیارہ تاریخ کو فجر کے بعد سے پاک شمار ہوگی، بشرطیکہ اسے اپنی سابقہ عادت کے موافق مکمل دس روز یا دس روز سے زائد خون آئے؛ لہٰذا اگر فجر کا وقت باقی ہو اور گنجائش بھی ہو، تو وقت کے اندر اندر غسل کرکے فجر کی نماز ادا کرے، ورنہ مکروہ وقت ختم ہونے کے بعد نماز پڑھے، اور اگر عادت سے کم (مثلاً سات روز) خون آئے، تو بند ہونے کے بعد نماز کے آخری وقت میں غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے، أقلہ ثلاثة أیام بلیالیہا فالإضافة لبیان العدد المقدر بالساعات الفلکیة ․․․ وکذا قولہ وأکثرہ عشرة الخ (التنویر مع الدر والرد: ۱/۴۷۴کتاب الطہارة/ باب الحیض، ط: زکریا) فإن لدون عادتہا لم یحل وتغتسل وتصلي وتحتہ في رد المحتار: أي في آخر وقت، المستحب وتأخیرہ إلیہ واجب ہنا․ رد المحتار: ۱/ ۴۹۰/ کتاب الطہارة/ باب الحیض، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند