• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 159861

    عنوان: ابرو کے بالوں کو بنانا؟

    سوال: حضرت، میں نے سنا تھا کہ چہرے کی خوبصورتی کے لیے چہرے کے اَنچاہے بالوں کو نکال سکتے ہیں لیکن کچھ دن پہلے مولانا سے سنا کہ آئی برو (بھوں) بنانے والی عورتوں پر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے لعن بھیجی ہے، تو کیا آئی برو چہرے کے بالوں میں نہیں شمار کئے جائیں گے؟

    جواب نمبر: 159861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:803-725/H=7/1439

    ابرو (بھوٴں) کے بال جو فطری ہوتے ہیں اگر کسی عورت کے بال ان بالوں سے بہت زیادہ بڑھ گئے کہ بہت بھدی شکل ہوگئی تو بڑے ہوئے بالوں کو کاٹ کر فطری طور پر جتنے بال ہوتے ہیں اس مقدار میں کرلیے جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں لیکن آج کل فیشنی انداز کی جو کٹنگ رائج ہوئی ہیں جو عامةً فیشن پرست عورتیں کراتی ہیں ایسے انداز پر کٹنگ کرنا کرانا گناہ اور موجب لعنت ہے اس سے اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند