• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 158674

    عنوان: اگر تین دن سے کم استحاضہ کا خون آئے تو نماز كب سے پڑھی جائے گی؟

    سوال: اگر تین دن سے کم استحاضہ کا خون آئے تو جس وقت خون بند ہوا ہے اسی وقت سے نماز شروع کردیں گے یا پھر پورے تین دن رکیں گے؟

    جواب نمبر: 158674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:650-681/L=7/1439

    استحاضة کا خون مانع صوم وصلاة نہیں ہے لہٰذا اس کی وجہ سے آپ نماز وغیرہ کو ترک نہ کریں اور اگر حیض کے گمان سے آپ نے نماز ترک کردی ہے تو فوت شدہ نمازوں کی قضا کرنا ضروری ہے والاستحاضة دم نقص عن ثلاثة أیام أو زاد علی عشرة في الحیض لما رویناہ ودم زاد علی أربعین في النفاس أو زاد علی عادتہا (مراقي الفلاح: ۷۶) ودم استحاضة حکمہ کرعاف دائم وقتا کاملا لا یمنع صوما وصلاة لو نفلا وجماعا لحدیث توخئی وصلی وإن قطر الدم علی الحصیر (رد المحتار: ۱/ ۹۵/ ۴۹۵، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند