• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 157053

    عنوان: کیا عورت دو منھے بالوں کو کاٹ سکتی ہے ؟

    سوال: سوال: (۱) حضرت میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت کے سر کے بالوں میں نیچے کے حصے میں دو منھے بال ہو جاتے ہیں تو بالوں کی گروتھ (نشو و نما ) رک جاتی ہے کیا عورت دو منھے بالوں کو کاٹ سکتی ہے ؟ (2) کیا عورت رات میں میکسی پہن سکتی ہے ۔برائے کرم جواب عنائت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:433-369/H=4/1439

    (۱) اگر بال پھٹ کر دو منھ والے ہوگئے اور نشو ونما ختم ہوگئی تو معتاد انداز پر نشو ونما ہونے کی خاطر دو منھ والے بالوں کو بقدر ضرورت کاٹ دیا جائے تو گنجائش ہے۔

    (۲) فیشنی انداز کی نہ ہو سیدھی سادی ڈھیلی ڈھالی ہو تو رات میں پہن لینے میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند