• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156372

    عنوان: کوئی مرد کسی غیر محرم کو پڑھا سکتا ہے ؟

    سوال: مندرجہ ذیل کی وضاحت شریعت کی رو سے فرمائیں ،حضرت جنید بغدادی  سے پوچھا گیا کیا کہ کوئی مرد کسی غیر محرم کو پڑھا سکتا ہے ۔فرمایا۔ اگر پڑھانے والا بایزید بسطامی ہو۔ اور پڑھنے والی رابعہ بصری ہو۔ جس جگہ پڑھایا جا رہا ہو وہ بیت اللہ شریف ہو۔اور جو کچھ پڑھایا جا رہا ہو وہ کلام اللہ شریف ہو،پھر بھی اجازت نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 156372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:248-253/L=3/1439

    واقعی ایک مرد کا کسی غیرمحرم مراہقہ یا بالغہ عورت کو پڑھانا انتہائی نازک کام ہے، تاہم اگر کوئی عورت پڑھانے والی نہ ہو تو اس شرط کے ساتھ اس کی اجاز ت ہوگی کہ دونوں کے درمیان پردہ وغیرہ حائل ہو اور کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو موجب فتنہ ہو۔ والذ ی تحصل من ہذا أن الخلوة المحرمة تنتفی بالحائل․․ (شامی: ۹/۵۳۰ط: زکریا دیوبند) جنید بغدادی کے حوالے سے جو بات سوال میں مذکور ہے اس کا ہمیں علم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند