عنوان: انقطاع حیض کے لیے خون کا بند ہوجانا ہی کافی ہے؟
سوال: مجھے معلوم نہیں ہوپاتاہے کہ میری ماہواری کب ختم ہوتی ہے۔ عام طور پر میں مجھے حیض کے بعد سفید سیال مادہ نظر نہیں آتاہے، اس لیے مجھے اکثر خشکی کا پتا کرنا پڑتاہے۔ اور میں نے پڑھا ہے کہ خشکی معلوم کرنے کے لیے روئی یا ٹشو پیر اندر داخل کر کے چیک کرلیا جائے کہ اس میں کچھ ہے یا نہیں؟
میرا سوال یہ ہے کہ ” داخل کرنے “ سے مراد کیا ہے؟کیامقام خاص کے اندرونی ہونٹ سے سے بالکل پہلے کے حصے میں داخل کرنا ہے یا بالکل اندر داخل کرنا ہے؟اور میں پابندی سے ایسا کیسے کروں؟
امید ہے کہ حنفی فقہ کے مطابق جواب دینے زحمت فرمائیں گے۔ شکریہ
جواب نمبر: 15560901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:198-529/H=5/1439
جب کہ کوئی مادہ نہیں آتا تو انقطاع حیض کے لیے خون کا بند ہوجانا ہی کافی ہے روئی یا ٹیشو پیپر وغیرہ اندر داخل کرکے چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔