• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 153729

    عنوان: زیب و زینت كی غرض سے لڑکی کی ناک چھیدنا جائز ہے؟

    سوال: کیا ہندوستان میں زیب و زینت کے نام پر لڑکی کی ناک چھیدنا جائز ہے؟میں نے علماء کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ حرام ہے ، کیوں کہ جسم کے حصے میں ترمیم کرنے کی یہ ایک شکل ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں فتوی جاری کریں۔

    جواب نمبر: 153729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1338-1246/sn=1/1439

    زیب وزینت یعنی زیورات پہننے کے لیے لڑکی کی ناک چھیدنا جائز ہے، حرام نہیں ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کان چھیدنے کا رواج تھا اور آپ علیہ الصلاة والسلام سے اس پر نکیر مروی نہیں ہے اور ”کان“ پر قیاس کرتے ہوئے علماء نے ”ناک“ چھیدنے کو بھی جائز لکھا ہے۔ (دیکھیں: نفع المفتی والسائل، فتاوی محمودیہ: ۱۹/ ۳۷۱، ط: ڈابھیل وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند