• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 15323

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ بہو کواپنے سسر کے سامنے پردہ کرنا چاہیے کہ نہیں اور بھابھی کو دیور کے سامنے پردہ کرنا چاہیے کہ نہیں؟ یہ سوالات ذرا تفصیل سے سمجھائیں اور محرم اور غیر محرم کا فرق بھی سمجھائیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ بہو کواپنے سسر کے سامنے پردہ کرنا چاہیے کہ نہیں اور بھابھی کو دیور کے سامنے پردہ کرنا چاہیے کہ نہیں؟ یہ سوالات ذرا تفصیل سے سمجھائیں اور محرم اور غیر محرم کا فرق بھی سمجھائیں؟

    جواب نمبر: 15323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1315=1056/1430/ل

    محرم اور غیرمحرم کی پہچان یہ ہے کہ محرم وہ عورت ہے جس سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام ہو اور غیرمحرم وہ ہے جس سے نکاح کرنا ہمیشہ کے لیے حرام نہ ہو، محرم عورت سے پردہ کرنے کا حکم نہیں ہے، اور غیرمحرم سے پردہ کرنا واجب ہے، پس صورت مسئولہ میں چونکہ بہو سسر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہے، اس لیے اس سے پردہ کرنے کا حکم نہیں ہے اور دیور کے لیے اپنے بھائی کی وفات ہوجانے یا طلاق دیدینے کی صورت میں عدت گذرجانے کے بعد نکاح جائز ہوجاتا ہے اس لیے دیور سے پردہ کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند