• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 152979

    عنوان: عورتوں کا جماعت میں جانا اور مدرسہ میں رہ کر تعلیم حاصل کرنا؟

    سوال: (۱) کیا دعوت و تبلیغ کے لیے عورتوں کی جماعت میں نکلنا جائز ہے ؟ (۲) کیا عورت مرد کی طرح مدرسہ میں رہ کر تعلیم حاصل کر سکتی ہے ؟ اوپر کے دو مسائل میں ہمارا علمی مرکز دار العلوم کا کیا خیال ہے ؟

    جواب نمبر: 152979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1183-1082/B=11/1438

    (۱) اب سے ۶۰برس پہلے دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم کی طرف سے یہ فتوی دیا گیا تھا کہ عورتوں کو جماعت میں نکلنا خواہ محرم کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو جائز نہیں، اس فتوے کی تصدیق مظاہر علوم سہارنپور کے مفتی اعظم اور ناظم اعلیٰ نے فرمائی ہے، فتاوی دارالعلوم جلد ۱۶میں یہ فتوی ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

    (۲) اگر پردہ کا معقول اور قابل اطمینان انتظام ہے لڑکیوں کی تعلیم اور قیام وطعام کے سارے امور معلمات سے متعلق ہوں تو مدرسہ میں رہ کر بھی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ لڑکیوں کا مدرسہ صرف پڑھائی کا رکھا جائے دن-دن میں اپنے محرم کے ساتھ آئیں اور پڑھ کر اپنے محرم کے ساتھ واپس چلی جائیں، مدرسہ میں ان کے قیام کا انتظام نہ ہو، اسی میں سلامتی اور عصمت کی حفاظت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند