• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 152062

    عنوان: ایام حیض میں کس حد تک مساس درست ہے؟

    سوال: کوئی شخص جوبوجہ مزدوری دور شہر سے کم چھٹی پر گہر آے اور بیوی حائضہ ہو تو مرد ناف سے اوپر بیوی کے ساتھ ہمبستری ہو سکتا ہے اور کیا حائضہ بیوی کو بہی پستان کے مساس سے فارغ کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 152062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1001-986/B=10/1438

    حیض کی حالت میں ناف سے نیچے سے گھٹنوں تک شوہر کے لیے مساس جائز نہیں، اس کے علاوہ جسم کے اور حصوں کا مساس درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند