• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 151997

    عنوان: عورت عدت وفات گذارنے کے بعد كس كے پاس رہے؟ شوہر کے بچے جو پہلی بیوی سے ہیں ان کے پاس یا اپنے بھائیوں کے ساتھ؟

    سوال: ایک عورت کا شوہر فوت ہوا، عورت نے عدت وفات گزاری ،اسی شوہر کی پھلی بیوی سے بچے موجود ہیں ۔اور اسی عورت کے تین شادی شدہ اور ایک غیر شادی شدہ بھائی موجود ہیں، اب یہ عورت کس کے پاس زندگی گزاریں گی ؟ بھائیوں کے پاس یا شوہر کے شادی شدہ بچوں کے ساتھ ؟

    جواب نمبر: 151997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 928-900/sd=9/1438

    صورت مسئولہ میں اگر بھائی اور مرحوم کی پہلی بیوی کے بچے دونوں مرحوم کی دوسری بیوی کو اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار ہیں، تو مذکورہ عورت کو اختیار ہے کہ وہ اپنی سہولت اور عافیت کے لیے جس کے پاس بھی رہنا چاہے رہ سکتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند