• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 151650

    عنوان: غیر محرم رشتے داروں کے سامنے جانا، انہیں سلام کرنا، ان سے بات چیت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے

    سوال: شادی کے بعد لڑکی پردہ کرنا چاہتی ہے، شوہر کا سپورٹ ہے لیکن سسر کا کہنا ہے کہ رشتہ داروں کو سلام کیا جائے، بات کی جائے جو کہ نامحرم بھی ہوتے ہیں۔ سسر کا کہنا ہے اگر ان سے بات چیت نہ کی جائے، سلام دعا نہ رکھا جائے تو رشتہ خراب ہوں گے، اور حدیث میں ہے کہ رشتہ ناطے توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا، ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 151650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1102-1028/sn=9/1438

    لڑکی کے لیے غیر محرم رشتے داروں کے سامنے جانا، انہیں سلام کرنا، ان سے بات چیت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، شریعت میں رشتے ناطے کے خیال رکھنے کی تاکید ضروری آئی ہے؛ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے لیے حکم شرعی کی خلاف ورزی کی جائے؛ بلکہ شریعت کا منشأ یہ ہے کہ شریعت کے دائرہ میں رہ کر ”رشتے“ کا خیال رکھا جائے، لڑکی کے سسر کو یہ باتیں سمجھادی جائیں۔ ان شاء اللہ وہ اصرار چھوڑدیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند