• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 149360

    عنوان: کیا مسلم عورتیں سندور لگا سکتی ہیں؟

    سوال: کیا مسلم عورتیں سندور (Sindur) لگا سکتی ہیں؟ میں نے بنارس میں مسلم عورتوں کو مانگ بھرتے ہوئے دیکھا ہے، اور وہ کہتی ہیں کہ سندور لگانا حرام نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس کا جواب جلد از جلد دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 149360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 538-459/sd=6/1438

    سندور لگانا ہندو عورتوں کا طریقہ ہے؛ لہٰذا مسلمان عورتوں کے لئے اِس طرح کی زینت اختیار کرنے سے بچنا چاہیے۔ عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔ (سنن أبي داوٴد، کتاب اللباس / باب في لبس الشہرة ۲/۵۵۹رقم: ۴۰۳۱، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس / الفصل الثاني ۲/۳۷۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند