معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 148424
جواب نمبر: 148424
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 581-607/L=6/1438
(۱) اگر عورت معتادہ ہے یعنی ہر مہینے اس کو ۵/ دن خون آتا ہے اگر اس کا خون عادت سے پہلے بند ہو جائے تو اس کی عادت مکمل ہونے تک اس سے صحبت کرنا جائز نہیں؛ کیونکہ ایام عادت تک خون کے آجانے کا غالب گمان رہتا ہے۔ وإن کان الانقطاع دون عادتہا وعادتہا دون العشر لایحل وطوٴہا وإن اغتسلت حتی تمضی عادتہا؛ لأن عود الدم غالب۔ (مجمع الأنہر)
(۲) اگر عورت کو حیض اس کی عادت کے موافق بند ہوا پھر تو اس سے اس وقت تک مجامعت کرنا درست نہیں جب تک کہ وہ غسل نہ کرلے یا ایک نماز کا وقت گذر جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند