• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 146708

    عنوان: سرکاری نوکری کی وجہ سے اسقاط حمل؟

    سوال: میری بیوی کے دو بچے ہیں اور وہ ابھی تیسرے بچے کے لیے دو ماہ آٹھ دن کی حمل سے ہے، پریشانی یہ ہے کہ مجھے دو یا تین ماہ میں سرکاری نوکری ملنے والی ہے جس میں دو سے زائد بچے نہیں چلتے ہیں، اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہئے، اسقاط حمل ، سرکاری نوکری چھوڑنا یا اور کوئی راستہ ہو تو مہربانی کرکے ضرور بتلائیں۔

    جواب نمبر: 146708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 302-270/B=3/1438

     

    سرکاری نوکری کی وجہ یہ شرعی وجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے حمل کو ساقط کیا جائے، آئندہ کے لیے آپ اپنے حالات زیادہ بہتر جانتے سمجھتے ہیں کسی اور سے اس کی تدبیر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند