• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 146492

    عنوان: میرے شوہر مجھے ذاتی خرچ نہیں دیتے

    سوال: میرے شوہر مزاج کے اچھے اور نماز کے پابند ہیں، مگر وہ مجھے میرا ذاتی خرچ (جیب خرچ) نہیں دیتے جبکہ وہ دینے کی حیثیت رکھتے ہیں، تو کیا اسلام میں عورتوں کو ذاتی خرچ (جیب خرچ) دینے سے منع ہے؟ کیا عورت کا حق نہیں بنتا اس کے ذاتی خرچ کے لیے؟ وہ شوہر سے پیسے کی طلب کرے؟

    جواب نمبر: 146492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 222-162/H=2/1438

    آپ کو ذاتی (جیب خرچ) کی رقم کن کن ضروریات میں صرف کرنے کے لیے ضرورت در پیش ہے؟ آپ کے شوہر جبکہ مزاج کے اچھے او رنمازی ہیں تو نان نفقہ سکنیٰ سے متعلق انتظام تو اپنی حیثیت کے موافق باحسن وجوہ انجام دیتے ہی ہیں اس سے زائد کچھ مطالبہ کرنا آپ کے حق میں بہتر نہیں معلوم ہوتا حُسنِ معاشرت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ آپ صبر و شکر کے دامن کو مضبوط تھامے رہیں اداءِ حقوق کرتی رہیں ہر معاملہ میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں آپ کے صبر و شکر پر جمے رہنے کے نتیجہ اور اثرات و برکات کی بدولت آپ کا گھرانہ نمونہٴ جنت بن جائے گا بہشتی زیور کو بکثرت مطالعہ میں رکھئے (ب) حیاة المسلمین (ج) فضائل اعمال (د) فضائل صدقات کو دیکھنے کا اہتمام کیجئے ان شاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند