• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 145993

    عنوان: پردے کے ساتھ مرد ٹیلر کو سلائی کے لیے کپڑے دینا؟

    سوال: کسی عورت کا پردے میں مرد ٹیلر کی دکان پر جاکر اپنا ناپ (پہلے سے سلا ہوا جوڑا ) دینا کیسا ہے ؟ کیا یہ عمل جائز ہے یا مکروہ ہے یا ناپسندیدہ ہے ؟نیز اگر کوء شخص اس عمل کو نا پسندیدہ سمجھتا ہے تو کیا یہ شخص جاہلانہ گِری ہوئی سوچ اور بیمار ذہنیت رکھتا ہے ؟

    جواب نمبر: 145993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 76-201/Sd=4/1438

     

    عورت کا ضرورت کے وقت شرعی پردے کے ساتھ مرد ٹیلر کی دکان پر خود جاکر ناپ کے لیے اپنا سلا ہوا کپڑا دینا جائز ہے؛ البتہ عورت کا خود یا کسی عورت ٹیلر کے ذریعے اپنے کپڑے سلوانا زیادہ بہتر اور اُس کی حیاء کے مطابق ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند