• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 13780

    عنوان:

    مشترکہ فیملی میں بیوی کا پردہ کیسے ہو جب کہ گھر میں چار دیور ہوں دیگر رشتہ داروں کا گھر میں آنا جانا ہو؟ جس طرح ہمارے معاشرہ میں ہوتا ہے۔ کیا بیوی ہر وقت کمرے کے اندر ہو یا کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    مشترکہ فیملی میں بیوی کا پردہ کیسے ہو جب کہ گھر میں چار دیور ہوں دیگر رشتہ داروں کا گھر میں آنا جانا ہو؟ جس طرح ہمارے معاشرہ میں ہوتا ہے۔ کیا بیوی ہر وقت کمرے کے اندر ہو یا کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 13780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 953=953/م

    جو محرم رشتے دار ہیں، ان کے سامنے آنے کی اجازت ہے اور جو غیرمحرم ہیں، جیسے دیور وغیرہ ان سے عورت کو پردہ لازم ہے، مشترکہ فیملی ہو یا غیرمشترکہ، بہرصورت جہاں تک ہوسکے نامحرم سے پردہ ہے، معاشرہ میں جو چیزیں غلط رائج ہیں، ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند