• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 12655

    عنوان:

    میں ماہواری کے بارے میں بہت زیادہ پریشان رہتی ہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں اس بات کو کیسے یقینی بناؤں کہ میری ماہواری ختم ہوچکی ہے یا نہیں؟ کیا مجھ کو فرج کے خارجی حصہ پر اس کو چیک کرنا چاہیے یا میں اندر انگلی رکھ کرکے چیک کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 779=732/ب

    ایام حیض میں جو کرسف کپڑے کا آپ شرمگاہ کے اندر رکھتی ہیں اسے جب آپ روزانہ بدلتی ہیں اسی سے معلوم ہوجائے گا، جب خون کا کوئی اثر نہ ہو تو آپ یقین کرلیں کہ اب ہماری ماہواری ختم ہوچکی۔ پھر غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند