• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 11536

    عنوان:

    خواتین کے سر کے بال کتنے لمبے ہونے چاہیے؟ کیا خواتین کندھے تک بال رکھ سکتی ہیں؟

    سوال:

    خواتین کے سر کے بال کتنے لمبے ہونے چاہیے؟ کیا خواتین کندھے تک بال رکھ سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 11536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 611=611/م

     

    خواتین کے لیے سر کے بال کاٹنے کی ممانعت آئی ہے، جو عورتیں فیشن کے طور پر سر کے بال کاٹتی ہیں یا مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہیں، ایسی عورتیں گنہگار اور لعنت کی مستحق ہیں، کندھے تک بال رکھنا بھی فیشن میں داخل ہے، لہٰذا اس کی اجازت نہیں، ہاں اگر کسی خاتون کے بال معتاد مقدار سے بہت بڑھ جائیں اور طول فاحش کی وجہ سے عیب دار اور بدنما معلوم ہوں تو اتنی مقدار کاٹ سکتی ہے جس سے عیب کا ازالہ ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند