• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 10979

    عنوان:

    عورت کا جن وغیرہ سے پر دہ کا کیا حکم ہے اور شیاطین بھی جن ہیں اور وہ انسان کے ساتھ ہر وقت رہتے ہیں، تو پھر کیا عورت کسی بھی حالت میں پورے حجاب کے بغیر نہیں رہ سکتی؟ اور ساتھ میں فرشتے بھی ہوتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟اور دوسری مخلوق کے بارے میں کیا حکم ہے جیسے کہ جانوراور پرندے وغیرہ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 309=309/م

    انسان کے علاوہ دوسری مخلوقات جیسے فرشتے، جنات، شیاطین، جانور اور پرندے وغیرہ، عورت کے لیے ان سے پردہ کا حکم نہیں، ہاں اگر جنات وغیرہ انسان کی شکل میں نمودار ہوں تو ان سے پردہ کا حکم ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند