• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9890

    عنوان:

    کیا کسی اسلامی تنظیم کے لیے کسی ایسے شخص سے پیسہ قبول کرنا جائزہے جو کہ انشورنس کمپنی یا بینک میں کام کرتا ہے؟

    سوال:

    کیا کسی اسلامی تنظیم کے لیے کسی ایسے شخص سے پیسہ قبول کرنا جائزہے جو کہ انشورنس کمپنی یا بینک میں کام کرتا ہے؟

    جواب نمبر: 9890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 19=20/ م

    انشورنس کمپنی یا بینک میں کام کرنے والے کا اگر کوئی حلال ذریعہ بھی ہے، یا نہیں ہے لیکن تحقیق یا ظن غالب یا دینے والے کی صراحت سے پتہ چل جائے کہ دینے والے کا روپیہ حلال ہے تو اسلامی تنظیم کے لیے اس کا قبول کرلینا جائز ہے، اگر شک ہو تو احتیاط اولیٰ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند