• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 845

    عنوان: ہمارے یہاں پانی کا کوئی نظم نہیں ہے‏، کیا ہم مسجد کے الکٹرک پمپ سے گھر کے لیے پانی لے سکتے ہیں؟

    سوال:

     (۱) ہمارے گھر کے پاس ایک مسجد ہے ، مسجد میں الیکٹرک واٹر پمپ ہے، کیا ہم اس کا پانی اپنے گھروں میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم ہی اس کی دیکھ بھال اور بجلی بل کے ذمہ دار ہیں اور ہمارے یہاں پانی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں بہت فکر ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا شریعت میں یہ جائز ہے؟

    (۲) ایک عورت ہے ، وہ گناہ سے بچنے اور ہمیشہ اللہ تعالی احکامات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے، اپنا اکثر وقت اللہ کی ذکر میں گزارتی ہے، لیکن اس کے باوجود اس کو ٹینشن اور سردرد کی شکایت رہتا ہے ۔ جب وہ نماز پڑھتی ہے یا قرآن کی تلاوت کرتی ہے تو اس کو تازگی محسوس ہوتی ہے ، لیکن اس کے بعد اس کو بہت زیادہ ٹینشن کا احساس ہوتا ہے۔ وہ پوچھنا چاہتی ہے کہ اس کی نماز و عبادت میں ہی کوئی بات تو نہیں ہے؟ کیوں کہ قرآن کے مطابق صرف اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان و سکون ملتا ہے۔ وہ بہت پریشان ہے۔

    (۳) اگر کوئی بینک سے بلا سود لون لینا چاہے ، لیکن بینک بلا سود لون نہ دیتا ہو، اور وہ شخص بینک سے لون اس نیت سے لے لے کہ وہ صرف اصل رقم لوٹائے گا اور سود نہیں دے گا، تو کیا یہ عمل شریعت کی رو سے جائز ہوگا؟

    (۴) اگر کوئی قرض دار ہے اور اس کے پاس زمین ہے۔ اس میں اتنی کھیتی ہوتی ہے جو اس کی خانگی ضروریات اور ادائیگیٴ قرض کے لیے کافی نہیں ہوتی، تو کیا پھر بھی اس کو اپنی کھیتی کا عشر دینا ہوگا؟

    (۵) کیا اسلام میں یہ جائز ہے کہ قمیص ٹخنوں سے نیچے پہنی جائے جیسا کہ عربوں کے یہاں ایسا لباس نظر آتاہے؟ شلوار کی صورت میں تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1106/هـ = 858/هـ)

     

    (۱) اگر کوئی اور ذریعہ پانی حاصل کرنے کا نہیں اور کوئی انتظام دوسرا ہو بھی نہ سکتا ہو ذمہ دارانِ مسجد کی طرف سے اجازت ہو اور نمازیوں کو دقت نہ ہوتی ہو مسجد کی بے ادبی کی نوبت نہ آتی ہو تو عارضی طور پر مجبوری میں بقدر ضرورت پانی لے لینے کی صورت مسئولہ میں گنجائش ہے تاہم جلد سے جلد انتظام اپنا کرنے کی سعی بھی لازم ہے۔

    (۲) نماز و تلاوت میں تازگی محسوس ہونا علامتِ قبولیت ہے فالحمد للہ اور ٹینشن اثرِ شیطان ہے۔ لاحول و لاقوة الا باللہ العلی العظیم پڑھ کر سینہ پر دم کرلیا کرے۔

    (۳) سود نہ دینے کی نیت سے قرض دینے کا اصول بینک کا کیا ہے؟ اس کو لکھئے۔

    (۴) نہیں۔

    (۵) قمیص بھی ٹخنوں سے نیچی پہننا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند