• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 6859

    عنوان:

    کیا مدرسہ میں مدرس اپنی تلاوت کرسکتا ہے یا وہ مدرسہ کے درس کے وقت میں ایسی کتاب پڑھ سکتا ہے جو کہ مدرسہ سے متعلق نہیں ہے؟ (۲)اکثر نمازوں میں امام امامت کے دوران مسنون سورت کی تلاوت نہیں کرتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1720=1333/ ھ

    (۱) اگر مدرسہ کی طرف سے کاہائے مفوضہ پورے انجام دیدیئے گئے اور وقت بچ گیا اس میں کوئی شرح یا دینی کتاب پڑھ لی جائے تو کچھ حرج نہیں، اسی طرح تلاوت قرآن پاک کا حکم بھی ہے۔

    (۲) اکثر نمازوں میں اس کا ترک مکروہ ہے، کبھی اتفاقاً کسی ضرورت سے ایسا ہوجائے تو مضائقہ نہیں، مگر عادت بنا لینا برا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند