عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 6840
کیا ہم مسجد یا دوسری کوئی اسلامی چیز تعمیر کرنے کے لیے غیر مسلم سے روپیہ لے سکتے ہیں؟ برائے کرم قرآن ، حدیث اور فقہ کی کتابوں سے اس کا حوالہ عنایت فرماویں۔
کیا ہم مسجد یا دوسری کوئی اسلامی چیز تعمیر کرنے کے لیے غیر مسلم سے روپیہ لے سکتے ہیں؟ برائے کرم قرآن ، حدیث اور فقہ کی کتابوں سے اس کا حوالہ عنایت فرماویں۔
جواب نمبر: 6840
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 949=873/ ل
اگر وہ حضرات بخوشی (نیک کام) عبادت سمجھتے ہوئے مسجد وغیرہ کی تعمیر کے لیے روپئے دیں تو ان کو مسجد وغیرہ کی تعمیر میں لگانا درست ہے۔ البتہ اگر چندہ دینے سے ان کا مقصد احسان چڑھانا ہو یا مسلمانوں کو بھی بوقت ضرورت ان کے مذہبی کاموں کے لیے چندہ دینا پڑے تو مسلمانوں کو ان کا چندہ لینے سے احتراز کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند