عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 66571
جواب نمبر: 66571
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 839-782,703/Sd=9/1437 (۱) اگر مسجد کی کمیٹی یاذمہ داران کی طرف سے امام صاحب کو مسجد کے وضو خانہ کے اوپر بنے ہوئے کمرے میں گھر والوں کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے، تو امام صاحب کے لیے رہنے کی اجازت ہے؛ البتہ امام صاحب کی اہلیہ کے لیے ضروری ہے وہ مکمل پردے کا اہتمام کریں۔ (۲) مسجد شرعی کے حدود میں کپڑے سکھانا مسجد کی بے ادبی ہے؛ البتہ مسجد شرعی سے باہر کپڑے سکھانے کی گنجائش ہے، لیکن راستے میں کپڑے پھیلانے میں نمازیوں کو پریشانی ہوسکتی ہے، اس لیے کسی دوسری مناسب جگہ کپڑے سکھالیے جائیں۔ (۳) جی نہیں۔ (۴) اگر کمیٹی کی طرف سے اس کی اجازت ہے، تو امام موٴذن کی تنخواہ لے سکتا ہے۔ (۵) نماز سے چند منٹ قبل امام صاحب کا مقتدیوں کے بیچ میں رہنا ضروری نہیں؛ البتہ امام صاحب کو مقررہ وقت ہی پر نماز پڑھانی چاہیے اور اگر کبھی کسی معقول عذر سے تھوڑی بہت تاخیر ہوجائے، تو اس پر اعتراض بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ---------------------------- جوابات درست ہیں، البتہ نمبر (۴) میں تنخواہ اسی وقت لینا درست ہوگا جب موٴذن کی ذمہ داریوں کو بھی پورا کریں۔ ورنہ کمیٹی کی اجازت سے بھی جائز نہیں کہ مال وقف ہے جس میں کمیٹی امین محض ہے۔(د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند