• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 66015

    عنوان: مسجد میں ممبر کے محراب میں اوپر ہرے رنگ کی باریک لائٹنگ جو کے بند چالو نہ ہوتی ہو ، صرف چالو رہتی ہو ، لگانا کیساہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ مسجد میں ممبر کے محراب میں اوپر ہرے رنگ کی باریک لائٹنگ جو کے بند چالو نہ ہوتی ہو ، صرف چالو رہتی ہو ، لگانا کیساہے؟

    جواب نمبر: 66015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 705-584/D=9/1437 قبلہ کی جانب اس طرح کی زینت و خوشنمائی کی چیزیں نمازی کے دھیان کو باٹتی اور ذہن کو منتشر کرتی ہیں نیز یہ بے ضرورت فضول چیز بھی ہے اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند