عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 64328
جواب نمبر: 64328
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 499-499/B=7/1437 درمختار میں علامہ اسبیجابی کا قول نقل کیا ہے کہ مسجد اوپر کی طرف آسمان تک اور نیچے تحت الثری تک مسجد کا ہی حکم رکھتی ہے، یعنی جس طرح مسجد کا اندرونی حصہ قابل احترام ہے اسی طرح مسجد کا نیچے کا حصہ زمین میں تحت الثری تک اور مسجد سے اوپر آسمان تک مسجد کا حصہ قابل احترام ہے لہٰذا ہمیں چھت کا بھی احترام کرنا چاہیے کیونکہ چھت بھی مسجد کے حکم میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند