• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 63790

    عنوان: مسجد میں قریبی سرکاری زمین شامل کرنا؟

    سوال: مسجد سے ملی ہوئی سرکاری زمین ہے ، کیا اس زمین کو مسجد میں ملا کر وضو خانہ حمام حجرہ بغیر اجاجت بنا سکتے ہیں گاوں کی زمین ہے کوء روکنے والا نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 63790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 650-650/Sd=8/1437 سرکاری زمین پر سرکار کی اجازت کے بغیر مسجد کا وضو خانہ، حمام و غیرہ بنانا جائز نہیں ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں مسجد سے ملی ہوئی سرکاری زمین پر وضو خانہ، حمام و غیرہ بنانا جائز نہیں ہے۔ لا یجوز التصرف في مال غیرہ بلا إذنہ ولا ولایتہ۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب الغصب / مطلب فیما یجوز من التصرف بمال الغیر ۹/۲۹۱ زکریا، الأشباہ والنظائر / الفن الثاني ۲/۴۴۴ إدارة القرآن کراچی) ------------------------------------- جواب درست ہے اگر یہ چیزیں بنانی ہو تو پہلے حکومت سے اجازت لے لی جائے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند