عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 610704
واہب كی ہبہ كردہ زمین سے زائد جگہ پر قبضہ كرنا
سوال : ایک شخص نے اپنی جگہ میں سے کچھ جگہ مدرسہ کے لیے ہبہ کی اس کا ہبہ نامہ بھی موجود ہے، اب ارباب مدرسہ نے مذکورہ شخص کی ہبہ کی ہوئی جگہ سے بھی زیادہ جگہ گھیر رکھی ہے جس کا ان کے پاس کوئی نہیں ہے تو کیا اہل مدرسہ کا یہ قدم شرعا صحیح ہے؟
جواب نمبر: 61070424-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 925-702/M=08/1443
سوال میں ذكر كردہ تفصیل اگر درست اور مطابق واقعہ ہے تو اہل مدرسہ كا ایسا كرنا صحیح نہیں، جتنی زمین واہب (واقف) نے مدرسہ كےلیے دی ہے اتنی ہی زمین مدرسہ كو اپنی تحویل میں لینا جائز ہے زائد جگہ كو گھیرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک مسجد کا زائد بورڈ دوسری مسجد میں لگانا
2671 مناظربہت
پہلے ہمارے شہر بداسر، راجستھان میں ایک عیدگاہ مسجد قبرستان کی حدود میں تعمیر کی
گئی تھی۔اس عیدگاہ مسجد کے دائیں، بائیں اور پیچھے کی طرف بہت ساری قبریں ہیں۔اب
ہم نماز جنازہ کے لیے عیدگاہ مسجد کے آدھے حصہ میں مغربی سمت میں ایک بڑا ہال تعمیر
کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ اس میں نماز جنازہ کے لیے پہلے سے ہی ایک الگ جگہ ایک ہال
ہے لیکن یہ ہال اور عیدگا ہ مسجد اس وقت بہت چھوٹے پڑ رہے ہیں۔ ابھی نئے خریدے گئے
پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے ہم عیدگاہ مسجد کی نئی تعمیر کرنا
چاہتے ہیں۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔ (۱)کیا ہم ایک نیا ہال نماز
جنازہ کے لیے پرانی عیدگاہ مسجد کے ہال کے حصہ میں تعمیر کرسکتے ہیں؟ ہاں یا نہیں؟(۲)کیا ہم پرانی عیدگاہ
مسجد کا آدھا حصہ(منہدم کرنے کے بعد)نئی قبر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ؟ ہاں یا
نہیں؟ (۳)کیا
نماز جنازہ کے پرانے ہال کو گرانے کے بعدہم اس جگہ پر نئی قبر بناسکتے ہیں؟ہاں یا
نہیں؟(۴)کیا
ہم نئے خریدے ہوئے پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے نئی عیدگاہ مسجد کی
تعمیر کرسکتے ہیں ؟ہاں یا نہیں؟
مسجد شرعی سے متصل مسقف حصے میں نماز جنازہ پڑھنا
3558 مناظر