• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 610566

    عنوان:

    مسجد کے نام وقف زمین بیچنا جائز نہیں

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیانِ اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں : مسجد کے پاس کاشت کی زمین ہےجس کی سالانہ آمدنی آتی ہے لیکن اب وہ زمین آبادی میں آ گئی ہے ،کیا اس زمین کو بیچ کر دوسری زمین خرید سکتے ہیں تاکہ مسجد کی زمین زذیادہ ہوجائے اور اس سے وصول سالانہ آمد (ٹھیکہ) میں اضافہ ہو؟

    جواب نمبر: 610566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 965-732/D=08/1443

     مسجد كی جو زمین آبادی میں آگئی ہے‏، اسے بیچنا جائز نہیں ہے‏، اگر اس میں كاشت نہیں ہوسكتی ہے تو اس سے دیگر منافع كرایہ وغیرہ كے ذریعہ حاصل ہوسكتے ہیں تو اس سے یہ منافع حاصل كیے جائیں؛ اس لیے كہ وقف كی زمین كو بیچنا یا بدلنا جائز نہیں ہے۔ قال في الدر: فإذا تمّ ولزم لا يُملَك ولا يملّك . قال الشامي: أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه . (الدر مع الرد: ص: 416، فرفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند