عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 610329
چندہ کی رقم سے مدرسہ کی زمین رجسٹر کرنا
میر نام محمد ثاقب ہے ، میرا سوال مدرسہ کے زمین کے متعلق ، کیا لوگوں سے وصول کیا ہوا چندہ کے پیسوں سے مدرسہ کے زمین کو ٹرسٹ کے نام پر رجسٹر کرنا کیسا ہے؟ جواب کے مطلوب وار ہیں آپ ادارہ دارالافتاء کی عین نوازش ہوگی۔
جواب نمبر: 610329
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 585-336/D-Mulhaqa=8/1443
مدرسہ میں زکات یا صدقات واجبہ کی مد میں جمع شدہ رقم کو اس کے مصارف میں خرچ کرنا ضروری ہے؛ البتہ امداد کی جو رقم آتی ہے، اس مد سے مدرسہ کی زمین کو رجسٹرکرنا جائز ہے؛ اس لیے کہ چندہ دہندگان کی طرف سے دلالۃ اس کی اجازت ہوتی ہے کہ مدرسہ کے مصالح میں ان کی رقم صرف کی جائے اور زمین رجسٹر کرانا مدرسہ کے مصالح میں شامل ہے ۔ نوٹ: ہم نے صرف شرعی حکم لکھا ہے،اگر اس حکم کو کسی خاص صورت پر منطبق کرنا ہو تو اس کے لیے زمین کی نوعیت وضاحت سے لکھ کر دوبارہ سوال کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند