• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 609567

    عنوان:

    چند مہینے ایک مسجد میں نماز پڑھنا پھر اس کو بند کرکے چند مہینے دوسری مسجد میں نماز پڑھنا؟

    سوال:

    سوال: ہمارے محلہ والوں نے دو مسجدیں بنائی ہیں ایک ہی جگہ ۔ اب وہ کیا کرتے ہیں کہ کچھ مہینے ایک مسجد میں نماز پڑھتے ہیں اور دوسری مسجد میں آرام کرتے ہیں۔ ان مہینوں میں جب ایک مسجد کا استعمال ہوتا ہے تو دوسری مسجد بند رہتی ہے ۔کیا اسلام میں یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 811-683/B=07/1443

     جب آپ کے محلہ میں دو الگ مسجدیں بن گئی ہیں تو دونوں کا امام رکھنا یعنی ان دونوں مسجدوں میں نماز پڑھنا ضروری ہے۔ ایک مہینہ ایک مسجد میں اور دوسرے مہینہ دوسری مسجد میں نماز پڑھنا درست نہیں۔ یعنی دونوں مسجدوں کو ایک ایک مہینہ بند رکھنا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند