• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 609415

    عنوان:

    ذاتی قبرستان میں زمین کے وارث کی اجازت سے مسجد تعمیر کرنا

    سوال:

    سوال : ہمارے گاؤں کی مسجد جو ساٹھ سالہ پرانی ہے آبادی بڑھ جانے کی وجہ سے جگہ کی قلّت ہو رہی ہے جس کے مد نظر مسجد کی نئی عمارت بنانابے حد ضروری ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مسجد کیلئے وہ جگہ ناکافی ہے مسجد کی دکھن جانب تھوڑی سی جگہ ہے جو کسی شخص کا ذاتی قبرستان ہے جس میں کچھ قبریں ہیں آخری قبر پچیس سال پرانی ہے زمین کے وارث چاہتے ہیں کہ مسجد کی توسیع کے لئے اُس کا استعمال کر لیا جائے تو ایسی صورت میں کیا اس ذاتی قبرستان کی زمین پر مسجد کی تعمیر ہو سکتی ہے ؟ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں صحیح رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 609415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:868-657/L=7/1443

     مذکورہ بالا صورت میں اگر وہ قبرستان ذاتی ہے اور اس میں تدفین کا سلسلہ بھی 25سال سے موقوف ہے تو مالکان کی اجازت سے قبرستان کی جگہ کو مسجد میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ولو بلی المیت وصار ترابا جاز دفن غیرہ فی قبرہ وزرعہ والبناء علیہ، کذا فی التبیین․ (الفتاوی الہندیة 1/ 167)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند