عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 609196
مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنا؟
سوال : ایک شخص کی جگہ عارضی طور پرایک نمازگھر کے لیے لیا تھا، پھر اسی مسجدمیں جمعہ شروع کردیا بعد میں دوسری جگہ محلہ والوں نے وقف کردہ زمین میں اپنا مسجد بنالیالیکن جو مسجد پہلے عارضی طور پر لیا تھاا وہ زمین محلہ والوں نے بنایا ہوا مسجد کواسی حالت میں زمین والوں کو دے دیا زمین والوں نے پہلا مسجد کو کارخانہ بنادیا اور اس کارخانہ میں گانا بجانا وغیرہ کام ہوتا ہے ، اب ان تمام عبارت کا حکم کیاہے ؟ جواب دے کر مہربانی کیجئے ۔
جواب نمبر: 609196
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 667-517/M=06/1443
صورت مسئولہ میں جو جگہ عارضی نماز گھر کے لیے دی یا لی گئی تھی اس کو مالک نے اگر وقتی طور پر نماز پڑھنے کے لیے دی تھی، باضابطہ مسجد کے لیے اس کو وقف نہیں کیا تھا تو وہ جگہ مالک کی ملکیت پر برقرار ہے اور مالک زمین کو اس میں ہر تصرف کا اختیار ہے اگر مالک نے اس جگہ میں جائز چیز کا کارخانہ بنا دیا ہے تو یہ ناجائز نہیں لیکن کارخانہ میں گانا بجانا ناجائز ہے، مسلمان کو ہر مقام پر گانے بجانے و دیگر منکرات سے احتراز لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند